لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جے ایم سی نے میئر، ڈپٹی میئر اور کمشنر کی ہدایت اور نگرانی میں 14 اپریل 2022 کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر امبیڈکر روٹری (پاناما چوک) میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا۔اس پروگرام میں عام لوگوں کے علاوہ جے ایم سی کے کونسلرز اور عملہ کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھنے میں آئی۔اس موقع پر رکن پارلیمان جگل کشور شرما، کویندر گپتا، رویندر رینا (صدر بی جے پی) نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہیںمیئر جے ایم سی نے عوام سے ہندوستان کے آئین کی روح کو اپنانے اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی طرف سے مساوی سماج اور خوشحال ہندوستان کے لئے بتائے گئے راستے کو پورا کرنے کی اپیل کی۔