یوتھ کانگریس کی ٹیم نے راجوری کے گاؤں جمولہ کا دورہ کیا

0
0

مقامی لوگوں نے بتایایہاں 3 سال سے پُل کی تعمیر کا کام ٹھپ پڑا ہے
عمر ملک
راجوری؍؍یوتھ کانگریس راجوری کی ٹیم نے یوتھ کانگریس لیڈر اور راجوری اسمبلی یوتھ صدر اظہر محمود کی قیادت میں راجوری کے جمولہ گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کی اور ان مسائل سننے۔ اس دوران مقامی لوگوں کے ہمراہ انہوں نے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ 2018 میں رتال جمولہ میں موٹر پْل کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا جو کہ آج تک جوں کا توں ہے۔ اس موقع پر راجوری اسمبلی یوتھ کانگریس کے صدر اظہر محمود نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور ضلع انتظامیہ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ایک کام شروع کیا جاتا ہے اور 3 سال گزرنے کے بعد بھی 20 فیصد کام زمین پر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رتال جمولہ کی عوام پْل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے اور ضلع انتظامیہ کو ٹس سے مس تک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کو بھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور ایسے میں عوام عوام پْل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں زندگی بسر کر رہی ہے۔ اس موقع پر یوتھ راجوری ابرار خان، دانش ملک اور دیگر یوتھ ورکرز بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا