ابھی تک لواحقین انصاف کیلئے ترس رہے ہیں :سماجی کارکن واحدہ مغل
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر سے سماجی کارکن واحدہ مغل نے پریس کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چند ماہ قبل ذولفقار نامی ایک پولیس کانسٹیبل کا قتل ہوگیا تھا لیکن اس کا خاندان آج تک انصاف کی امید لگائے بیٹھا ہے لیکن افسوس کہ انہیں ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک پولیس کانسٹیبل کو انصاف نہیں مل رہا ہے تو اگر ایک عام آدمی مار دیاجائے تو اس کو کیا انصاف ملے گا اور کیسے انصاف ملے گا۔ اس لیے انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ میری گزارش ہے پولیس انتظامیہ سے کہ جلد از جلد اس کی تحقیقات کی جائے اس کی چھان بین کی جائے تاکہ اہل خانہ کو اس انصاف مل سکے اور قاتل قانونی شکنجے میں ہو۔ واحدہ مغل نے مزید کہا ہے کہ اگر ان مقتول کے گھر والوں کو انصاف نہیں ملتا ہے تو وہ انکو انصاف دلانے کے لیے احتجاج زبردست کریں گے جس کی ذمہ دار پونچھ کی انتظامیہ ہوگی۔