مہور سے مالاہ بٹھوئی سڑک پر تارکول بچھانے کا عمل جاری

0
0

ٹھیکیدار ناقص میٹریل استعمال کرہا ہے:مقامی لوگوں کا الزام
شاہ نواز
مہور؍؍محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے مہور بٹھوئی سڑک پر تارکول بچھانے کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بار بار شکایتیں موصول ہوری ہے کہ سڑک پر ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقام لوگوں نے متعلقہ ٹھیکدار کو ناقص میٹریل استعمال کئے جانے پر بار بار تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کی جو اور جس طرح کا میٹریل سڑک پر تارکول بچھانے پر استعمال کیا جاتا ہے اس سے بالکل برعکس میٹریل متعلقہ ٹھیکیدار استعمال کر رہا ہے جس پر مقامی لوگ نا خوش ہیں۔ مالاہ بٹوئی کے لوگوں نے محکمہ کے علی افسران سے اپیل کی ہے کی موقع پر اعلیٰ انجینئروں کو بھیج کر سڑک پر استعمال کیے جارہے میٹریل کا خصوصی معاینہ کرایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا