سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ٹھیکیدار ایسوسی ایشن مینڈھر کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سب ڈویژن مینڈھر کے بھاری تعداد میں ٹھیکیداروں نے شمولیت اختیار کی اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری کی جانب سے جو کارڈ تجدید کرانے کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے اس میں جو نئے دستاویز رکھے گئے ہیں وہ ممکن نہیں اس لئے سرکار کو چاہئے کہ جس طرح پہلے سے ٹیھکیداروں کا سلسلہ چل رہا ہے اسی طرح چلنے دیا جائے۔