ماہ رمضان کے مقدس میں مہور کی عوام سحری اور افطاری کے اوقات بجلی سے محروم

0
0

انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے دعوے بے بنیاد :قاری اسلم
ایم شفیع رضوی
مہور ریاسی؍؍ جموں کشمیر حکومتی انتظامیہ کی طرف سے آئے روز یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بہتر بجلی فراہم کی جا رہی ہے لیکن ضلع ریاسی کی تحصیل مہور کی عوام کو سحری اور افطاری و نماز تراویح کے ٹائم بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نوجوان سماجی کارکن قاری محمد اسلم نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اس سحری اور افطار ٹائم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ابھی اس ماہ مقدس میں عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ نماز روزہ تراویح تلاوت قرآن وغیرہ عبادات کو دلجمی کے ساتھ ادا کر سکیں کیونکہ سب ڈویژن مہور کی عوام کے کوئی کارخانے نہیں چلتے جن کی وجہ سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہو سب ڈویژن مہور پہاڑی علاقہ ہے جہاں کی عوام غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والوں کی اکثریت ہے جو صرف روشنی حاصل کرنے کے لیے اپنے گھروں میں ایک دو بلب جلاتے ہیں لہٰذا انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا