یونیورسٹی پولی ٹیکنک بی جی ایس بی یو نے انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا

0
0

طلباء کو خوشحال مستقبل کے لیے تکنیکی کورسز کا انتخاب کرنے کی ترغیب دی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍یونیورسٹی پولی ٹیکنیک، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں طلباء ، فیکلٹی ممبران اور غیر تدریسی عملہ نے شرکت کی۔وہیں وائس چانسلر بی جی ایس بی یو پروفیسر اکبر مسعود نے تقریب کے انعقاد پر یونیورسٹی پولی ٹیکنک کو مبارکباد دی۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے پاس جدید ترین انفراسٹرکچر ہے جس میں مخصوص لیکچر تھیٹر، کانفرنس ہال، ورکشاپس، لائبریری اور اچھی طرح سے لیس لیبارٹریز شامل ہیں۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ یونیورسٹی پولی ٹیکنک کا مقصد اختراعی، قابل اور انتہائی حوصلہ افزا افرادی قوت کو تربیت دینے کے لیے ایک قابل ماحول بناناہیاس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر اقبال پرویز ڈین اکیڈمک افیئرز بی جی ایس بی یو نے کہا کہ تدریسی فضیلت، پرعزم فیکلٹی اور سرشار طلباء یونیورسٹی پولی ٹیکنک کو کل کے تکنیکی علمبرداروں کو تعلیم دینے کا ایک اہم ذریعہ بنائیں گے۔ پروفیسر اقبال پرویز نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون کو اسکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے معیار کو بہتر بنانے میں ان کی قابل تحسین کاوشوں پرکی تعریف کی۔وہیں ڈین سکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر آصف حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پوری دنیا میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کو خوشحال مستقبل کے لیے تکنیکی کورسز کا انتخاب کرنے کی ترغیب دی۔تاہم پرنسپل یونیورسٹی پولی ٹیکنکانجینئرملک مبشر حسن نے مدعو مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے اپنے وقت کو بہترین طریقے سے استعمال کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا