جی ڈی سی پرمنڈل نے ’قومی یوم مساوات‘ کے موقع پر ویڈیو گرافی مقابلے کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی پرمنڈل کے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس نے آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش کی یاد میں ویڈیو گرافی مقابلے کا انعقاد کیا، جو ہندوستان کے آئین کو بنانے میں ’روشنی کی کرن‘ تھے۔ اس موقع پرقوم نے ہندوستانی آئین کے معمار اور بھارت رتن کو ان کی یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثناء جی ڈی سی پرمنڈل نے بھی ویڈیو بنانے کا مقابلہ منعقد کرکے قوم کے عظیم رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے میں سبقت حاصل کی۔ کالج کے طلباء نے جوش و خروش اور زبردست عظیم ماہر تعلیم، ماہر معاشیات، جیورسٹ اور فریڈم فائٹر کی زندگی پر مختصر ویڈیوز تیار کیں۔تاہم طلباء نے عظیم اسکالر ڈاکٹرامبیڈکر کے تصور کردہ مختلف پیرامیٹرز پر ویڈیوز تیار کیں۔ وہیں کالج کی قابل پرنسپل پروفیسر سیما میر نے شعبہ سیاسیات اور تقریب کے منتظمین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس قسم کی اہم تقاریب کا انعقاد کریں۔ اس موقع پر بالترتیب بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام وکاس شرما، آیوش نارانیہ، رخسانہ اختر نے حاصل کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا