منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ منشیات ونشیلی ادویات کے خلاف نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر سرنکوٹ نصرت کوثر نے آگاہی پروگرام منعقد کیا جس میں ادارہ کے اساتذہ عملہ اور طلبات وطالبات نے بھر پور شرکت کے علاوہ معززشہری بھی موجود رہے ۔اس موقع پر مقررین نے نوجوان نسل کو نشہ آور اشیاء سے دور رہنے کی تلقین کی کیونکہ نشہ کے باعث خاندانوں کے خاندان تباہ ہوئے ہیں اور منشیات ونشیلی ادویات سے ہماری تحصیل وضلع میں نوجوانوں کی ہلاکتیں ہوئی جس سے ورژاء وپسماندگان کے احساسات مجروح ہوئے اور والدین احساس کمتریں کے شکار ہیں حکومت ہند نے نوجوانوں کی پرامن زندگی کے لئے نشہ مکت بھارت ابھیان مہم کے ذریعہ ملک کو نشہ سے بچانے کی خاطر اہم قدم اٹھایا ہے ۔اس موقع پر میڈم نصرت کوثر تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر سرنکوٹ نے طلبہ وطالبات سے کہا کہ نشہ مکت پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ نوجوان اور عوام سگریٹ,بیڑی,گٹکا,نسوار,تمباکو ,پان پراگ,کھیانی افیون,چرس,شراب,جیسی مضر اشیاء سے نجات حاصل کریں اور صحت برقرار رکھیں چونکہ شفاف ذہنیت کے لئے صحت یاب جسم کا ہونا لازمی ہے۔ انھوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے دیگر اسکیمز کو بھی متعارف کروایا جو کہ معمر اشخاص ,بیوہ خواتین,اپاہج ومعذور افراد کے لئے ہیں نیز طلبہ وطالبات کے وظائف کے بارے میں بھی جانکاری دی واضح ہو کہ سوشل ویلفیئر سرنکوٹ کا عملہ بھی اس مہم میں پیش پیش رہا اور پروگرام کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا
منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کی جانب سے عوامی شعور بیداری پروگرام منعقد کروایا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ضلع ترقیاتی کونسل سہیل ملک ایس-ڈی-ایم سرنکوٹ تحصیلدار اور دیگر سرپینچوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے دوران ملک وملت کے مفاد عامہ کی خاطر اتفاق واتحاد ,آپسی بھائی چارہ,ہم آہنگی پر زوردیا گیا وہیں عوام کو رمضان المبارک کے مہینہ میں غلہ واجناس ,رسوئی گیس کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیالات ہوئے اور خط افلاس سے نیچے گزربسر کرنے والے صارفین کو حکومت کی ہدایات موجب راشن کی تقسیم کاری کی یقین دہانی کرائی گئی حتیٰ کہ عوام کو ہر قسم کی راحت پہنچانے پر زور دیا گیا۔