مفتی اعظم جموں کشمیر مرحوم مفتی بشیر الدین فاروقی کی یاد میں تعزیتی مجلس کا انعقاد

0
0

قرآن خوانی اور دعائیہ مجلس کا اہتمام ، مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی
لازوال ڈیسک
جموں // سدرہ جموںمیں مفتی نذیر احمد القادری کی رہائش گاہ پر ایک اہم تعزیتی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں مفتی اعظم کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ۔اس موقع پر شرکاءکا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر ایک بہت بڑی علمی وادبی شخصیت سے محروم ہوا ہے جس کے غم میں پوری ریاست نڈھال ہے ۔وہیںآل جموں کشمیر مسلم پرسنل لاءبورڈ جموں کی پوری قیادت اورتمام مذہبی اور سماجی تنظیموں نے مفتی اعظم مفتی محمد بشیر الدین احمد فاروقی کے انتقال پراپنے اپنے اندازسے رنج وغم کااظہارکیااور مفتی اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔مفتی اعظم کے فرزندان ودختران اوردیگرپسماندان اورلواحقین ومتعلقین بالخصوص جانشین مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کےساتھ اظہارہمدردی کرتے ہوئے انکے غم میں شریک ہونے کااظہارکیااورانکوصبروتحمل اورجذبات پرقابوپانے کی گذارشات اورمفتی اعظم کی طرف سے سونپی گئیں ذمہ داریوں کوپوراکرنے کی خواہشات پیش کی ۔اس موقع پر اعظم کی خدمات کی سراہناکی گئی اورانکے مشن کوآگے لیجانے اوراس میں فعالیت پیداکرنے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔ مفتی اعظم کے علم و ادب کا لوہا جموں کشمیر اورصرف ہندوستان ہی نے نہیں بلکہ پوری دنیا میں مانا جاتا تھا جیساکہ انکے بیرونی ممالک کے اسفار سے عیاں ہے۔اجلاس میں کثیرتعدادمیں علماءکرام، آئمہ مساجد اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی اورقرآن خوانی کے ساتھ ساتھ دعائیہ مجلس کاانعقادکیاگیا ۔اجلاس میں حضرت مولاناقاری شبیراحمدنوری، حضرت مولاناعبدالغنی ، حضرت مولانالیاقت علی نعیمی ،مولانامزمل حسین، حافظ دین محمد،حافظ عنایت اللہ،پیرزادہ محمدامین شاہ، عادل شاہ نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا