کرگل کی عوام کے مطالبات کی مکمل حمائت کرتا ہوں:بابو سنگھ

0
0

کہا پیر پنجال اور چناب کو بھی صوبے کا درجہ دیا جائے
لازوال ڈیسک
جموںچیئر مین نیچر مین کائنڈ فرنڈلی گلوبل پارٹی بابو سنگھ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کرگل کی عوام کی حمائت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ہیڈ کوارٹر لداخ کو گھورنی بنیادوںپر رکھا جائے۔موصوف نے اس ضمن میں خطہ پیر پنجال اور وادی چناب کی عوام کی بھی حمائت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خطے پچھڑے ہوئے ہیں جن کی بڑی آبادی ہے کو صوبے کے درجات دئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ ریاست جموں و کشمیر کے دونوں خطوں کو یکجہ کر کے سہ فریقی بات چیت کرتے ہوئے بڑی خودمختار وفاقی ریاست بنانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ برابر کی نمائندگی کے ساتھ ایک وفاقی اسمبلی ہونی چاہئے اور ہند و پاک کنفیڈریشن کے زیر نگرانی بڑی خود مختار وفاقی ریاست ہونی چاہئے جس سے جنوبی ایشیا کنفیڈریشن بنی نوع انسان کے دوستانہ راستے کھلیں گے اور جنوبی ایشیا کی 172کروڑ عوام کی زندگی جنوبی ایشیا کنفیڈریشن سے بدل جائے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا