نیشو دیوی نے ڈگری کالج چنینی کا نام روشن کیا

0
0

شوقیہ کلاسیکی گلوکار نے نیشنل سنگنگ چیمپئن شپ2022 میں گولڈ میڈل جیت جیت لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج چنینی کی سمسٹر اول کی طالبہ نیشو دیوی جو ایک شوقیہ کلاسیکی گلوکار ہے، نے پرفارمنگ آرٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا اورنیشنل سنگنگ یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل سنگنگ چیمپئن شپ2022 میں گولڈ میڈل جیت کر کالج اور پوری یو ٹی کا نام روشن کیا۔ یہ تقریب دیو پورہ، ہریدوار، اتراکھنڈ میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے ڈوگری گانے ’ڈوگریو ڈوگری دا مان رکھیو‘ پر پرفارم کیا۔وہیںکالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے انہیں اس کی کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل میں انکی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اسے اپنی دلچسپی کو پوری لگن اور اسی جوش کے ساتھ آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا