مینڈھر میں ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل کم بیداری کیمپ کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍انڈین آرمی کی ایس آف سپیڈز ڈویژن نے راجوری ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 11 اپریل 2022 کو گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں ایک خصوصی میڈیکل کم بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس سال کو ملک میں ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ہندوستانی فوج اپنی اخلاقیات اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب دیہی علاقوں کے لوگوں تک پہنچ رہی ہے، انہیں طبی امداد اور مشاورت فراہم کر رہی ہے۔اس کیمپ کے انعقاد کے لیے نیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن، ناسک مہاراشٹر سے آرتھوپیڈکس، سرجری، اطفال، گائنی، پیتھالوجی، سائیکاٹری اور میڈیسن کے 10 ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آئی تھی۔ملحقہ علاقوں سے 500 سے زائد مریضوں نے رجوع کیا اور ان سہولیات سے استفادہ کیا۔ میڈیکل کیمپ میں آرمی اور سویلین سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مفت ادویات کی تقسیم کے ساتھ ہر قسم کی بنیادی اور ماہر علاج فراہم کی۔ اس موقع پرڈاکٹر پرویز احمد خان، بی ایم او، گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر اور ان کی ٹیم نے بھی کیمپ میں خصوصی تعاون کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا