گروپ جنرل منیجر ڈولہستی پاور سٹیشن نے ضلع کمشنر اور ایس ایس پی کشتواڑسے ملاقات کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍گروپ جنرل مینیجر (انچارج) کے طور پرڈولہستی پاور اسٹیشن کا چارج سنبھالنے کے بعد منوج کمار سنگھ نے کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر شری اشوک کمار شرما اور شفقت حسین، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کشتواڑسے ملاقات کی۔وہیںڈولہستی پاور اسٹیشن کے گروپ جنرل منیجر (انچارج) منوج کمار سنگھ نے ضلع ہیڈ کوارٹر/سیکرٹریٹ میں ان کے دفتر میں کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر شری اشوک کمار شرما سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران منوج کمار سنگھ نے پاور اسٹیشن سے متعلق مختلف امور بشمول کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اسکیم کے تحت کئے جانے والے کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔ وہیںمنوج کمار سنگھ نے ڈولہستی پاور اسٹیشن سے متعلق مختلف مسائل پر تعاون کے لیے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈولہستی پاور سٹیشن کی طرف سے کے تحت کئے جانے والے کام کو سراہا اورڈولہستی پاور سٹیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس کے بعد منوج کمار سنگھ نے شفقت حسین ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کشتواڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورڈولہستی پاور اسٹیشن سے متعلق سیکورٹی کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ منوج سنگھ نے ڈولہستی پاور اسٹیشن کو فراہم کیے گئے تعاون کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کشتواڑ کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا