جی ڈی سی تھنہ منڈی نے شکشت بھارت کے تحت کالج کیمپس میں صفائی مہم کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ جی ڈی سی تھنہ منڈی کے شعبہ سیاسیات نے گاندھی جی کے سوچھتا کے خواب کو پورا کرنے کے لیے شکشت بھارت کے تحت کالج کیمپس میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اس پورے پروگرام کا اہتمام کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا۔ انہوں نے طلباء کو مبارکباد دی اور انہیں اپنی قوم کو صاف ستھرا بنانے کے لئے کالج اور گھروں میں صفائی کی سرگرمیاں انجام دینے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہاکہ گاندھی جی کا خیال تھا کہ ایک مضبوط ملک صرف صفائی کے کندھوں پر ہی تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ اس مہم میں تقریباً 25 طلباء نے حصہ لیا۔ اس مہم کی نگرانی نوڈل آفیسر شکشت بھارت پروفیسر فاطمہ نے کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا