مقامی لوگ پریشان، اگر سینٹر کھلہ نہیں تو عوام سڑکوں پر آئے گی
توصیف رضا گنائی
منڈی // تحصیل منڈی کی سب سے دور دراز گاو¿ں کناری کا سب سینٹر دو سال سے بند پڑا ہے جس کو لے کے عوام میں کافی غصہ ہے پچھلے دو سال سے کناری کا سب سینٹر کیوں نہیں کھولہ اور جو سینٹر میں ملازم تعینات ہے اس کی تنخواہ کیسے نکل رہی ہے جب کے وہ کبھی ڈپٹی پر نہیں آتے آخر کب تک غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جاتا رہے گا سرپنچ چھمبر کناری الطاف حسن نے کہا کہ دو سال سے سب سینٹر کناری بند پڑا ہے جس کی وجہ سے کناری کی عوام سخت پرشیان ہے جب کہ یہاں پر ملازم بھی تعینات ہے مگر اس کو کبھی کناری میں نہیں دکھا گیا نہ تو چھمبر کناری میں کوئی سڑک ہے اور یہ منڈی تحصیل کا سب سے بچھڑا ہوا علاقہ ہے جو بالکل سرحد کے دوسو میٹر کی دوری پر یہ گاو¿ں واقع ہے مگر پھر بھی افسوس ہے محکمہ صحت کے اعلی آفسیرن پر سرپنچ نے کہا کہ ہم نے کئی بار اعلیٰ آفسیرن سے اس حولے سے بات کی مگر ان کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور جس کی وجہ سے کناری کی غریب عوام پریشان ہے الطاف نے کہا کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو جائے تو اس کو سڑک تک لانے میں کم سے کم تین گھنٹے لگتے ہیں اور کچھ تو راستہ میں ہی دم توڑ دیتے ہیں آخر کب تک یہ ظلم ستم سرحدی لوگوں کئی ساتھ ہوتی رہا گا بی ایم او منڈی کو پتہ ہی نہیں کہ سب سینٹر کنار ی میں آخر اس ملازم کی تنخوں کیسے نکلتی ہے جو دو سال سے کناری میں آیا ہی نہیں یہ بی ایم او کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے آج سردی کا موسم ہے اور یہاں کناری میں ابھی بھی پانچ فیٹ برف ہے اور غریب عوام کی مشکلات میں محکمہ، اگر یہاں پر کوئی بیمار ہوجائے تو دوائی دینے ولا کوئی نہیں ملتا ہے آخر کب تک ایسے یہ غریب عوام ظلم سہتی رہی گی اگر ایک ہفتہ کہ اندر سب سینٹر کناری نہ کھلہ تو کناری کی پوری عوم سڑک پر اتر آئے گی۔