مہور میں فوج کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام،کثیرتعدادمیں لوگوں کی شرکت
نمائندہ لازوال
جموں؍؍ہندوستانی فوج نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر مہور میں مسلمان بھائیوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔اس اقدام میں مختلف کمیونٹیز کی مقامی آبادی کو شامل کیا گیا۔وہیںمقامی عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے فوج کی جانب سے اٹھائے جانے والے یہ اقدامات کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس سے قبل رمضان کے آغاز کے موقع پر جامع مسجد میں مسلمان بھائیوں میں دیگر برادریوں کے لوگوں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی جاتی تھیں۔اس موقع پر مہور کے سرپنچ اور نمبردار، جامع مسجدوں کے امام اور علمائے کرام سمیت تقریباً 86 افراد نے شرکت کی۔