ہندوستانی فوج نے ریاسی میں قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج مختلف برادریوں کی اہم شخصیات کو شامل کرکے علاقے میں امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت دینے کے لیے، ہندوستانی فوج نے ضلع ریاسی کے سلدھار اور گلاب گڑھ میں ایک قومی ایکتا میٹنگ کا انعقاد کیا تاکہ رائے سازوں اور مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ترقی سے متعلق مختلف مسائل پر بات چیت کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ اس میٹنگ میں کل 35 مقامی لوگوں نے شرکت کی جن میں 02 پنچ، 02 سرپنچ، 05 وی ڈی سی ممبران، 07 وارڈ ممبران، 17 مقامی اور 02 علماء شامل تھے۔ اس اقدام سے علاقے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور ہندوستانی فوج کو عوام کے ساتھ اپنے رابطے کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا