بڑی برہمنہ جموں میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگ عام آدمی پارٹی میں شامل

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ ضلع سانبہ کے بڑی برہمنہ کی ایک بڑی تعداد بشمول خواتین نے بچن لال سابق کارپوریٹر بڑی برہمنہ کی قیادت میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ونگ کمانڈر مہیش چندر سودن، سیوا سنگھ بالی صدر عآپ ٹریڈ یونین، چندر پرکاش شرما ضلع صدر جموں ساؤتھ نے پارٹی میں نئے داخل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔وہیں کوآرڈینیٹر جموں صوبہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جموں وکشمیرمیں 74 سالہ بدعنوانی، اقربا پروری، ذات پرستی اور مذہب اور خطہ کی تقسیم کی سیاست سے نجات دلانے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور دہلی کی طرز پر ڈرامائی تبدیلی کے لیے صاف ستھری اور عوام نواز حکومت کے لیے عام آدمی پارٹی میں شامل ہوں اور اس کی حمایت کریں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا