اُکھڑی ہوئی دیواریں ، ٹوٹا ہوا چھت ،مویشیوں کا باڑہ ، موت کی دعوت دیتی عمارت

0
0

مڈل اسکول جگال مدان، عما رت کی خستہ حالت، محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟؟
ناظم علی خان
مینڈھر//محکمہ تعلیم کے افسران کی غفلت کے با عث مڈل اسکول جگال مدان، عما رت کی خستہ حالت، پلستر اور دیو اریں اکھڑہوئی، ٹو ٹا ہوا چھت ،چار دیو اری کا نام و نشان نہیں ، مو یشوں کا با ڑہ ، اور مو ت کو دعوت دیتی عما رت ۔ جبکہ محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے کا نو ں تک جوں نہیں رینگ رہی ہے۔جس کی وجہ سے مقامی لو گو ں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ مڈل اسکول جگال مدان میں تعینات ایک ٹیچر نے بات کر تے ہوئے بتا یا کہ 1959میں پرائمری سکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جوکہ 1977تک با طور پر ائمری سکول کے طور پر رہا ۔ اس کے بعد سینٹر سکول کے کا درجہ دیا گیا اور 1988تک سینٹر سکول بنا رہا ۔ اس کے بعد سکول کا درجہ پڑ ھا کر اس کو مڈل کر دیا گیا ۔ اس نے بتا یا کہ سکول 10کمر ے ہیں جن میں 8کمرے مو ت کو دعوت دے رہے ہیں ۔ کیو نکہ ان کمرو ں کی حالت خستہ ہے،کسی کمرے کا چھٹ اُ ڑا ہوا ہے اور کسی کمرے کی دیو روں کی خستہ حالت ہے ۔ کمرو ں کے دروازو ں اور کھڑکیا ںبھی اکھڑ چکے ہیں ۔جبکہ کمرو ں کا پلیستراپنی حالت خود بیان کر تا ہے ، اسکول کے ارد گر د چار دیو ری نہ ہونے کی وجہ سے ا سکول مویشیوں کا باڑہ بن گیا۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ سکول میںآٹھو یں جماعت تک25طلاب ہیں جن کو ہم با رشو ں کے ایام میں ایک ہی کمر ے میں کلا سس لگا تے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ا سکول کے پا س اتنے فنڈس نہیں ہو تے ہیں جس سے عما رت کی مر مت کروائی جائے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ اعلی حکام کو آگا ہ کر نے کے با وجود بھی اسکول کی عما رت کو مر مت نہیں کیا گیا ہے ۔ اس موقع پرسما جی کارکن عادل جٹ اور جا وید جٹ نے بات کر تے ہوئے کہا کہ علا قہ میں بچوں کی تعلیم کیلئے وہاں پر مڈل اسکول تو قائم کیا گیا ہے مگر اس کی عما رت محکمہ تعلیم کے حکام اور منتخب نما ئندوں کی عدم توجہی کے باعث مو یشیو ں کاباڑا بن گئی ہے اور عمارت میں ہر طرف مو یشی گھوم رہے ہیں ،اسکول کی حا لت انتہا ئی خستہ ہو گئی ہے ، کلاسوں کی چھتوں کا پلستر تک اُکھڑ گیا ہے جس کی وجہ سے اسکول کی عما رت کھنڈر کا منظر پیش کرر ہی ہے ،اس صو رتحال پر علا قے کے مکینوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت کی مر مت کا عمل جلد شروع کیا جا ئے ، اورعلاقے کے بچوں کا مستقل تباہ ہو نے سے بچایا جا ئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتطامیہ اور محکمہ تعلیم کے آفسر ان صرف اعلانات اور بیانات کے علا وہ عملی کام کر نے سے قاصر ہیں اور ہما رے بچے مو ت کے منہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور کوئی بھی سکول کی عما رت کا پر سان حال نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا