سینکڑوں تیل ٹینکر اور چھوٹی مسافر گاڑیاں وادی روانہ، پتھر گرنے کا سلسلہ جاری
لازوال ڈیسک
جموں/سرینگر؍؍ سرینگر جموں شاہراہ مسلسل 7 روز تک بند رہنے کے بعد منگل کو یک طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی جس کے بعد شاہراہ پر درماندہ سینکڑوں مال ومسافر بردار چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ 100کے قریب تیل ٹینکر وادی کے لئے روانہ کر دئے گئے ۔ادھر شاہراہ لھل جانے کے ساتھ ہی درماندہ ڈرائیوروںاور مسافروں نے راحت کی سانس لی تاہم شاہراہ پر رام بن ،رام سو کے علاوہ دیگر مقامات پر پہاڑیوں سے پتھر گرآنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا رہی ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے وادی میںآنے والے 3روز کے دوران برف اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 300سرینگر جموں شاہراہ مسلسل 7روز تک ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رہنے کے بعد منگل کو یک طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کیا گیا ہے جس دوران ایک سات روز سے سٹک پر درماندہ سینکڑوں مال اور چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کے علاوہ 100سے زیادہ تیل ٹنکروں کو وادی کے لئے روانہ کیا گیا ہے جس دوران درماندہ مسافروں اور ڈرئیوروں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ادھر معلوم ہوا سڑک کو فلحال ابتدائی مرحلے کے لئے صرف درماندہ گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا۔جو کشمیر وادی کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔ادھر سڑک کو آمد رفت کے لئے بحال کرنے کے ساتھ ہی وادی میں تیل اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قلت پر قابوپانے کی امید ہے خیال رہے ۔ شاہرہ مسلسل ایک ہفتے تک بندرہنے کی وجہ سے وادی میںقحط جیسی سورت حال پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بازاروں میں اہم چیزیں جن میں سبزیاں ، پھل ،دودھ اور ادویات کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جبکہ 3000ہزار سے زیادہ مختلف قسم کی گاڑیاں بھی درماندہ ہو ئی تھی ۔جس کے نتیجے میں وادی میں ڈیزل اور پٹرول کی قلت پیدا ہوئی ۔جبکہ صوبائی کشمیر جموں سنجوورما نے کے این ایس کوسوموار کے روز بتایا کہ سڑک پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے جبکہ آئی جی پی جموں اور آئی پی ٹریفک کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران سڑک کے بحالی کام کی از خود نگرانی کر رہے ہیں ۔