انگلینڈ سے 44-8 کی ذلت آمیز شکست کے ذمہ دار کھلاڑی ہیں ، کیمیلے لوپز

0
0

انگلیاں کسی بھی طرف اٹھائی جاسکتی ہیں تاہم پہلی ذمہ داری کھلاڑیوں پر ہے ، فرانسیسی کھلاڑی
ےو اےن اےن
پیرس //فرانس کے فلائی ہاف کیمیلے لوپز نے کہا ہے کہ چھ ملکی ٹورنامنٹ انگلینڈ کے ہاتھوں 44-8سے ذلت آمیز شکست کے بعد اس کی ذمہ داری کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے۔لیس بلیوز کی یہ 1911ءکے بعد سے انگلش ٹیم سے بھاری ترین شکست تھی اور اس کا مطلب ہے کہ دسمبر 2017ءمیں جیکس برونل کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے 13میچز میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل کرسکے ہیں۔کلرمونٹ کے آ¶ٹ سائیڈ ہاف 19سالہ کھلاڑی نے اعتراف کیا کہ شکست کا ذمہ دار سکواڈ تھا،تاہم انہوں نے کہا کہ انگلیاں کسی بھی طرف اٹھائی جاسکتی ہیں۔لوپز نے میچ کے بعد کہا کہ سب سے پہلے غلطی ہم کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے،کیونکہ ہم میدان میں موجود ہوتے ہیں۔20مرتبہ کے انٹرنیشنل کھلاڑی نے مزید کہا کہ لیکن یہ صرف ہم نہیں،اس تباہی میں اکیلے میں ہمارا کردار نہیں۔نائب کپتان میتھیو باسٹاریوڈ کارکردگی سے پریشان ہیں،جس میں لیسسٹر ونگر جونی نے پہلے ہاف میں ہیٹرک بھی کرائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا