جی ڈی سی اکھڑال نے’پریکشا پہ چرچا‘کے پانچویں ایڈیشن میں حصہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج اکھڑال کے طلباء نے پریکشا پہ چرچا کے پانچویں ایڈیشن میں حصہ لیا۔واضح رہے اس پروگرام کا انعقاد محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، وزارت تعلیم نے کیا تھا۔ وہیںوزیراعظم نے تناؤ سے پاک زندگی، صحیح اہداف کا انتخاب، فارغ وقت کا بہترین استعمال اور زندگی میں محنت اور اعلیٰ اصولوں کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آف لائن پڑھانے کے موڈ سے آن لائن کی طرف منتقل ہونا ایک فطری عمل ہے اور ہمیں اس سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ انہوں نے طلباء کو امتحان سے متعلق تناؤ اور خوف پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز دیں۔ انہوں نے مستقبل کے ہندوستان کی ترقی کے لیے نئی تعلیمی پالیسی کی اہمیت اور مطابقت کے بارے میں بھی بات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا