یواین آئی
نئی دہلی؍؍حکومت نے ہندوستانی بازارمیں مہیا سبھی ادویات کا ایک رجسٹر بنانے کیلئے عام لوگوں سے تجاویز طلب کی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ قومی صحت اتھاریٹی (این ایچ اے) نے میڈیسن رجسٹر پر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ کثیر جہتی آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت میڈیسن رجسٹر کا تصور کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی بازار میں دستیاب تمام طبی نظاموں میں تمام ادویات سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔وزارت نے کہاکہ اس پر تجویز یکم مئی تک دی جا سکتی ہے۔