سرحد علاقہ ساوجیاں میں آگ کی ہولناک واردات چار رہائیشی مکان خاکستر

0
0

لاکھوں مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ چار کنبے معہ اعیال آسمان کے سائے تلے رہنے پر مجبور
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی سے 17کلومیٹر دور سرحدی علاقہ ساوجیاں کے گگڑیاں چھول میں بعد دوپہر ہولناک آگ کی واردات میں چار رہائیشی مکان خاکستر ہویگئے ہیں۔جس سے آٹھ کنبوں کا لاکھوں مالیت گھریلو سازوسامان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیاہے۔ لاکھ حربے استعمال کرنے کے باوجود بھی کچھ بھی نہ بچ پایائے۔ ذرایع کے مطابق بعد دوپہر چھول علاقہ کے بٹنگیاں محلہ میں اچانک آگ کے آسمان شگاف شعلے نمودار ہوئے۔ جس کے بعد اس پاس سے لوگ دوڑ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوے لیکن تب تک آگ سارے مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ اگر چہ آگ بجھانے والی گاڑیاں منڈی اور پونچھ سے آتی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ البتہ ان کی بروقت کوشش سے مزید مکانوں کو جلنے سے بچاگیاہے۔ آخر اطلاع ملنے تک آگ چار مکان بالکل جل کر راکھ ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں کے مطابق بشیر احمد ولد حبیب اللہ ،مشتاق احمد ولد گلزار احمد ،غلام رسول ولد عبدالاحد لون ،جاوید احمد ولد عبدالحمید ساکنہ چھول گگڑیاں ضلع پونچھ کے چاروں مکان جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ذرایع کے مطابق بجلی شارٹ سرکٹ اس کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ البتہ پولیس نے بچاو کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے بعد آگ لگنے کی مزید وجہ معلوم کرنے کے لئے معاملہ درج کرلیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا