’خواتین پانی کی بنیادی صارف، فراہم کنندہ اور منیجر ہیں‘

0
0

جی ڈی سی اکھڑال میں ’پانی کے تحفظ میں خواتین کا کردار‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج اکھڑال کے این ایس ایس یونٹ نے ’پانی کے تحفظ میں خواتین کا کردار‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا۔ وہیںسیمینار کا انعقاد اس مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا کہ عام لوگوں کو اوربالخصوص خواتین کو انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت اور اس کے تحفظ سے آگاہ کیا جائے۔اس موقع پر کالج کے این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر ذاکر حسین نائیک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ خواتین پانی کی بنیادی صارف، فراہم کنندہ اور منیجر ہیں اس لیے انہیں انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت اور اس کے تحفظ کے بارے میں واقف کیاجانا چاہیے کیونکہ وہ پانی کو اپنے روزمرہ کے کاموں یعنی کھانا پکانے، صفائی ستھرائی اور خاندانوں اور رشتہ داروں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کرتی ہیں۔دریں اثناء پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) رنوجے سنگھ نے کی۔ اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے پانی کے تحفظ پر زور دیا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کو پانی کے تحفظ کے مختلف ذرائع اور طریقوں سے آگاہ کریں۔ اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مقالے پیش کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا