عالمی بینک کی بین الاقوامی ترقیاتی رپورٹ ۷۱۰۲ءکے مطابق دولت مند ممالک کی نوجوان نسل سیاست میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔ سال ۰۹۹۱ءمیں ہندوستان میں ۸۱ سے ۴۲ سالہ عمر کا ۵۳ فیصد طبقہ سیاست میں دلچسپی رکھتا تھا جبکہ سال ۰۰۰۲ءمیں اس عمر کا ۰۵ فیصد طبقہ سیاست میں دلچسپی رکھنے والا پایا گیا تھا۔ نئے سروے کے مطابق دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابل پسماندہ ممالک جیسے چین، ہندوستان اور نائجیریا کا نوجوان طبقہ سیاست میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھنے والا نظر آیا ہے۔ اوسط آمدنی والے ممالک جیسے ارجینٹینا، روس، ترکی اور ترقی یافتہ ممالک جیسے فنلینڈ، سلووینیہ اور برطانیہ میں ۸۱ سے ۹۲ سالہ عمر کا طبقہ سیاست میں کم دلچسپی رکھتا ہے۔ رپورٹ کے بموجب ۸۱ سے ۹۲ سالہ ہندوستانی ۳ئ۶۴ فیصد طبقہ سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ ہندوستان کا ۵۶ سال عمر کا ۵ئ۰۴ فیصد طبقہ سیاست میں عمل دخل چاہتا ہے۔ اس کے برخلاف متمول ملک مثلاً امریکہ میں ۸۱ سے ۹۲ سالہ عمر کا ۵ئ۸۵ فیصد طبقہ سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے اور ۵۶ سالہ عمر کا ۵ئ۳۸ فیصد طبقہ سیاست میں اپنی دلچسپی رکھتا ہے۔ دیگر ممالک کے متعلق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ انڈونیشیاءکا ۹۲-۸۱ سالہ عمر کا طبقہ ۳ئ۳۵ فیصد ہے جبکہ ۵۶سالہ عمر کا ۹ئ۸۱ فیصد طبقہ سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے۔ نائجیریا کا کم عمر طبقہ ۹ئ۴۵ فیصد ہے اور ۵۶ سالہ عمر کا طبقہ ۹ئ۳۵ فیصد، ۹۲-۸۱ سالہ عمر کا طبقہ سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے اور یہاں عمر رسیدہ کی سیاست میں دلچسپی ۸ئ۵۲ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔اس اعداد و شمار سے عیاں ہوگیا ہے کہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی بنسبت ترقی پذیر ممالک خاص طور پر ہندوستانی نوجوان نسل سیاست میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔ باوجود اس کے راہل گاندھی جیسے ۰۴ سالہ سیاستدانوں کا ہندوستانی پارلیمنٹ میں بہت کم تناسب پایا گیا ہے۔ جبکہ ۰۳ سے ۰۴ سالہ عمر کا ۳ئ۵۴ فیصد نوجوان طبقہ سیاست میں داخلہ چاہتا ہے۔ مہتا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ زیادہ آمدنی والے ممالک کی بنسبت پسماندہ ممالک کی بیشتر نوجوان نسل سرکاری ملازمتیں اختیار کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی رپورٹ کے ذریعہ ایک اور حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ دولت مند ممالک کی نوجوان نسل کے مقابل پسماندہ ممالک کی نوجوان نسل ذاتی تجارت میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی ۹۲-۸۱ سالہ عمر کی ۳ئ۹۱ فیصد نوجوان نسل تاجر ہیں جبکہ کینیڈا میں اس عمر کا ۳ئ۴۱ فیصد، جنوبی کوریا میں ۷ فیصد اور جاپان میں صرف ۹ئ۴ فیصد طبقہ ہی ذاتی کاروبار کرنے والا پایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق ہندوستان میں مردوں کےمقابل بہت کم تعداد میں خواتین سیاست میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ہندوستان میں مجموعی طور پر ۳ئ۰۶ فیصد آبادی سیاست میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ان میں ۶۷ فیصد مرد اور ۴ئ۰۴ فیصد خواتین ہیں۔ اس کے برعکس امریکہ میں مرد اور خواتین کے درمیان زیادہ فرق نہیں پایا گیا کیونکہ امریکہ کی ۱ئ۵۶ فیصد مجموعی آبادی ہی سیاسی میں دلچسپی رکھتی ہے۔
عارف عزےز(بھوپال)