آن لائین زوم میٹنگ میں پنچائیت نمائیندگان بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی لیفٹیننٹ اور ڈائریکٹر کے روبرو

0
0

ریاض ملک
منڈی؍؍جموں کشمیر کی تمام ضلع و تحصیل ہیڈ کواٹر سے محکمہ دیہی ترقی کے زیر اہتمام زوم مشاورت کا اہتمام کیاگیا۔ جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر اور ڈائریکٹر دیہی ترقی نے تمام اضلاع اور تحصیلوں سے براہ راست سرپنچوں پنچوں بلاک ترقیاتی کونسل ممبران ضلع ترقیاتی کونسل ممبران سے ان کی زبانی عوامی مسائیل سنے۔ اور ان کو زمینی سطح پر کارگر بنانے کے لئے یقین دھیانی کروائی گئی۔ اس آن لائین میٹنگ میں تحصیل کمپلیکس منڈی کے میٹنگ حال میں منڈی لورن اور ساتھرہ کے سرپنچوں پنچوں اور دیگر محکمہ کے ملازمین نے شرکت کی۔ اگر چہ منڈی تحصیل کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین کی وساطت سے متعدد مسائیل کو ابھاراگیا۔ جن میں پردھان منتری اواس یوجنا ،کا معاملہ سرفہرست رہاہے۔ جس پر بتایاگیاکہ ابھی بھی دوردارز علاقوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے۔جو غریبی سطح سے نیچے گزربسر کرتے ہوے بھی پی ایم اے وائی اسکیم سے محروم ہیں اور اب بھی پی ایم اے وائی اسکیموں میں ان کے نام نہیں ہیں۔ان اندارج کیے جانے اس ویپ سائیڈ کو کھولا جائے۔ تاکہ تمام مستحقین کو اس اسکیم سے فائیدہ پہنچ سکے۔ جس پر ڈائیریکٹر کی جانب سے بھی اچھا تعاون ملا۔انہوں نے کہاکہ پنچائیت سطح پر ایسے اشخاص کی فہرستیں مرتب کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے تک پہونچائی جائیں۔جس کے بعد انہیں سائیڈ پر درج کیاجائیگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا