100 سے زائد طلباء و اسٹاف ممبران نے کی شرکت
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی ہدایت پر زون سورنکوٹ کے ذریعہ آج ایک کراس کنٹری ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد صبور، پرنسپل ایچ ایس ایس سری خواجہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شمولیت اختیار کی اور اس کراس کنٹری ایونٹ کی ریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس تقریب میں کل 100 شرکاء اور سرنکوٹ کا فیلڈ اسٹاف نمایاں رہا۔محمد عظیم پی ای ٹی وسیم اکرم پی ای ٹی، پرویز احمد آفریدی آر ای کے، شبیر ملک آر ای کے، سجاد احمد آر ای کے، منظور احمد آر ای کے، وسیم کوہلی آر ای کے، اسرار احمد آر ای کے، عمران فضلی آر ای کے، طلعت وسیم آر ای کے، ایاز احمد آر ای کے، محمد عمران آر ای کے بھی شامل رہے۔اس ایونٹ کی نگرانی ڈی وائی ایس ایس او پونچھ چوہدری محمد قاسم و انچارج زیڈ پی ای او وپن کمار نے کی۔