تحصیل نوشہرہ کے لام میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار

0
0

حادثے میں 56 مسافر زخمی ،ایک کی موت
شیراز چوہدری

راجوری ؍؍ صبح ساڑھے نو بجے کے قریب قلعہ درہال سے نوشہرہ کی طرف جانے والی ایک مسافر گاڑی جس کا نمبر JK 119521 قلعہ درہال کے مقام پر سڑک سے اچانک الٹ کر حادثے کا شکار ہو گئی ۔ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق اس گاڑی میں کل 61 مسافر سوار تھے جن میں کل 56 مسافر زخمی ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال نوشہرہ میں لے جایا گیا جہاں سے ان میں سے 16 کے قریب مسافروں کو جو شدید طور پر زخمی تھے ۔گورنمنٹ میڈیکل کالج ایسوشیٹڈ اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج ہو رہا ہے ۔اس واقعہ کی خبر سنتے ہی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وقاص کنڈل سب ضلع ہسپتال نوشہرہ پہنچے جہاں پر انہوں نے زخموں کا حال چال جانا ۔اس واقعہ کی خبر کے بعد بی ڈی سی چیئرپرسن بلاک قلعہ درہال خالد فردوس بھی سب ضلع اسپتال نوشہرہ پہنچے جہاں پر انہوں نے مریضوں کا حال چال جانا اس موقع پر بی ڈی سی چیئرپرسن نے اے ڈی سی نوشہرہ سی تفصیل سے بات کی اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہم نے ضلع انتظامیہ سے زخمیوں کے بہتر علاج کی مانگتی ہے اور مرنے والے کے حق میں رلیف کی مانگ کی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حادثے کی جانچ کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا