سپر اسٹارس سے کوئی مقابلہ نہیں: ٹائیگر شراف

0
0

ممبئی، //بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کا کہنا ہے کہ وہ سپر اسٹارس سے کوئی مقابلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں ٹائیگر شراف اپنی آنے والی فلم ہیروپنتی 2 کو لے کر کافی سرگرم ہیں انہوں نے ہیروپنتی 2 کے اجے دیوگن کی رن وے 34 اور سلمان خان کی عید پر اپنی فلم ریلیز کرنے کے پیش نظر ردعمل کا اظہار کیا ہے ٹائیگر شراف سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مقابلہ اجے دیوگن کی ‘رن وے 34’ جیسی بڑی فلم سے ہے جب کہ سلمان خان کی فلم ہمیشہ عید پر ریلیز ہوتی ہے۔
اس بار پہلی بار ٹائیگر شراف عید پر باکس آفس پر دستک دینے والے ہیں، ٹائیگر شراف نے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنا موازنہ سپر اسٹارس سے نہیں کرتا۔
میرا الگ طریقہ ہے ان کی عزت کرنے کا۔
میں تو اجے دیوگن اور سلمان خان دونوں کا ہی مداح ہوں۔
رن وے۔
34 شاندار فلم لگ رہی ہے۔
میں اسے خود ضرور دیکھوں گا‘‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا