ےواین این
دمشق //شام کے شمالی حصے میں امریکی نواز شامی دستوں اور انتہا پسند گروہ داعش کے جنگجوو¿ں کے مابین شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغہوز میں مورچہ بند جہادیوں نے کئی حملے کیے، جن میں خود کش کار بم حملے بھی شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کرد فورسز نے ان جنگجوو¿ں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ہفتے کے دن ان جنگجوو¿ں کے خلاف حتمی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ اس علاقے کو شام میں داعش کا آخری اہم ٹھکانہ قرار دیا جا رہا ہے۔