مہنگائی پر حکومت کو جگانے کے لیے کانگریس تھالیاں اور گھنٹیاں بجائے گی

0
0

’مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم‘شروع کرے گی، پورے ملک میں تین مرحلوں میں اس مہم کو چلائے گی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافے سے تنگ آکر کانگریس اگلے ہفتے مہنگائی کے خلاف حکومت کو جگانے کے لیے تھالیوں اور گھنٹیاں بجاکر ‘مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم’ شروع کرے گی اور پورے ملک میں تین مرحلوں میں اس مہم کو چلائے گی۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے آج ریاستی جنرل سکریٹری انچارج اور ریاستی صدور کی میٹنگ میں اس مہم کو شروع کرنے کے لئے ہری جھنڈی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں پورے ملک میں ‘مہنگائی سے پاک مہم’ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کا پہلا مرحلہ 31 مارچ کو صبح 11 بجے شروع ہوگا جس میں کانگریس کے اراکین اور عہدیداران اپنے گھروں کے سامنے تھالیاں، گھنٹیاں اور دیگر آلات بجا کر مہنگائی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو بیدار کرنے کا کام کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ مہم کا دوسرا مرحلہ 4 اپریل کو شروع کیا جائے گا جس میں ضلع سطح پر کانگریس کے کارکنان اور عہدیداران مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم کے تحت ضلعوں میں دھرنا دیں گے اور ضلع ہیڈکوارٹر میں مارچ نکالیں گے۔انہوں نے بتایاکہ مہم کے آخری مرحلے میں پورے ریاست سے کانگریس کے سرکردہ کارکنان اور عہدیداران 7 اپریل کو ریاستی ہیڈکوارٹر پہنچیں گے اور ریاستی سطح پر دھرنا، مظاہرے اور مارچ کا اہتمام کریں گے۔ اس دوران وہ مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم کے تحت حکومت کو جگائیں گے اور بتائیں گے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت اب احتیاط کرے ورنہ عوام سڑکوں پر اترنے والی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا