کنڈرگارٹن ونگ کاافتتاح کیا،طلباء کی تعلیمی سہولیات ومعیارکاجائزہ لیا
ؒلازوال ڈیسک
جموں ؍؍پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر حکومت بی کے سنگھ نے بریگیڈیئر خدابخش میموریل پبلکہائرسکینڈری سکول جموں کا دورہ کرکے سکول ہذاکے کنڈرگارٹن ونگ کاافتتاح کیا۔ اس دوران کے بی سنگھ نے طلبا کے ساتھ بات چیت کی اور اسکول کی طرف سے اپنے طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حمید چوہدری ، سکول کے چیئرمین شاہ محمد ایڈووکیٹ اور افتخار حسین چودھری ڈائریکٹر فائنانس اور دیگر ٹرسٹیز نے مہمان کا استقبال کیا۔ اسکول کے چیئرمین اور ڈائریکٹر فنانس نے معززین کو اسکول کی طرف سے خاص طور پر قبائلی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقات کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسکول کی جانب سے طلباء میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے مزید حکومت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کی کوشش معیاری تدریسی طریقوں کے ذریعے بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جاسکے اور اس معاشرے کی تبدیلی کے لیے اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جائے جس سے وہ تعلق رکھتے ہیں۔قبل ازیں اسکول کی پرنسپل محترمہ رادھو گپتا نے طلبہ کو دی جانے والی تعلیم کے معیار کے بارے میں جانکاری دی۔ اس موقع پر معزز مہمان نے سکول کے کنڈرگارٹن ونگ کا افتتاح کیا، انتظامیہ کمیٹی کے دیگر ممبران اور ٹرسٹیز بھی موجود تھے اور معززین کے ہمراہ تھے جنہوں نے سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ سی ای او جموں نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ سکول کے طلباء کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر محمدشریف چوہان (جنرل سیکرٹری)، حمید حسین (وائس چیئرمین) ارشد علی (سینئر وائس چیئرمین) نگہت سلطانہ (ڈائریکٹر) اور دیگر ٹرسٹیزبھی موجودتھے۔اس دوران تقریب کااختتام پرشکریہ کی تحریک محترمہ مونیکا شرما (وائس پرنسپل)نے پیش کی۔