انتظامیہ میں شفافیت کافقدان،بدعنوانیاں عروج پر:عمررزاق خان

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍؍جموں وکشمیر میں رشوت خوری دن بدن عروج پر پکڑتی جارہی ہے۔ جہاں بھی دیکھو رشوت خوری کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوتا کیوں کہ کئی جگہوں پر اگر رشوت دو گے تو ہاتھوں ہاتھ کام ہوتے ہیں اگر نہیں دو گے تو دفتروں کے چکر لگانے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ ان باتوں کا اظہارعمر رزاق خان بالاکوٹوی نے اپنے ایک پریس بیان میں کرتے ہوئے کہاکہ ایسا کوئی دفتر نہیں جہاں رشوت خوری نہیں ہے چاہے کوئی بھی محکمہ ہو عوام اس رشوت خوری سے بہت تنگ آچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ جموں وکشمیر سے یہ گزارش ہے کہ رشوت خوری پر روک لگائی جائے اس دوران انہوں نے کہاکہ عوام بالاکوٹ کی ضلع انتظامیہ پونچھ سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے اور گرمی کا موسم بھی ہے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو پانی بجلی اور خرد و نوش جیسی سہولیات میسر کی جائیں تاکہ عوام کو ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا