’اتحادکاایجنڈا‘محض اقتدارتک پہنچنے کی سیڑھی ثابت

0
0

ایجنڈے کااحترام کرنے میں ناکام سرکارسے عوامی خواہشات کے احترام کی کوئی اُمیدنہیں کی جاسکتی:سروڑی
سروڑی کامغل میدان میں عوامی دربار،لوگوں کے مسائل سنے ،تحصیل مغل میدان میں سڑکوں پہ تارکول بچھانے کاکیااعلان
عمران شاہ

  • مغل میدان(کشتواڑ)؍؍رکن اسمبلی اندروال الحاج غلام محمد سروڑی نے آج یہاں عوامی مسائل سننے کیلئے ایک دربارکاانعقاد کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل رکن اسمبلی کے روبروپیش کئے۔تفصیلات کے مطابق عوام کے درتک اورعوام کے درمیان پہنچ کراُن کے مسائل کاازالہ کرنے ومشکلات سننے کے اپنے مِشن کوآگے بڑھاتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئرنائب صدر ورکن اسمبلی اندروال الحاج غلام محمد سروڑی نے مغل میدان میں ایک عوامی دربارمنعقدکیاجہاں سینکڑوں کی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل اُبھارے۔اس موقع پر محکمہ دیہی ترقی، محکمہ صحت عامہ ، محکمہ مال، محکمہ امورصارفین وعوامی تقسیم کاری، واٹرشیڈ، آئی ایند ایف سی، پی ڈی ڈی، تعمیراتِ عامہ، پی ایم جی ایس وائی ، تعلیم ودیگران کے علاوہ مقامی کانگریس لیڈران بھی موجودتھے۔لوگوں نے زیادہ ترجومسائل اُبھارے ان میں صاف پینے کی پانی کی قلت، راشن کی بروقت اورمعقول فراہمی میں کوتاہیاں، رابطہ سڑکوں کی مرمت وتوسیع، بجلی کی بلاخلل دستیابی ، ٹرانسفارموں کابہتررکھ رکھائو، نقل وحمل کی سہولیات، منریگااُجرتوں کی ادائیگی اور آئی ایچ ایچ ایل کے بقایاجات کی ادائیگی، اورمتعددرابطہ سڑکوں پرتار کول بچھانے کے کام تھے۔لوگوں نے بہترطبی خدمات کی عدم ستیابی پربھی اپنی فکرمندی سے رکن اسمبلی کوآگاہ کیا۔سروڑی نے انتظامیہ کوعوام کے درتک لانے کے اپنے عہدکودہراتے ہوئے کہاکہ گائوں گائوں تک حکام پہنچ کرعوامی مسائل سنیں اوران کابلاتاخیرازالہ کریں گے۔سروڑی نے حکام کے ساتھ عوام کی جانب سے اُبھارے گئے ہرایک مسئلے پرتفصیلی بات چیت کرتے ہوئے مفصل جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے عوامی مسائل کافوری ازالہ کرنے اور ترقیاتی کاموں پرمقررہ مدت میں مکمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ دیہی عوام کو درپیش مسائل کاازالہ دیانت داری اورخوش اسلوبی سے کیاجائے۔سروڑی نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کے ازالہ کیلئے مؤثرحکمت عملی اپناتے ہوئے بہترسے بہترمنصوبے مرتب کریں اور زمینی سطح پرعوامی مسائل کاحل نکالنااپاناولین فریضہ جان کرکام کریں۔اس موقع پرسروڑی نے مغل میدان تحصیل میں کوچھال، تگدود، دربیل، سگدی، پلچیتر پائیں، سیری بلانہ، بھاٹہ، سمبول اور دیگر سڑکوں پرتارل کول بچھانے کااعلان کیا۔سروڑی نے کہاکہ دوبرسوں کے اندراندر مغل میدان کی تمام سڑکوں پربلیک ٹاپنگ مکمل کی جائیگی۔اُنہوں نے عارضی ملازمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک جامع پالیسی بنائی گئی ہے جس سے ان کے مسائل کاازالہ ہوگااوردیرینہ مطالبات حل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اب انہیں250روپے یومیہ اُجرت ملنامتوقع ہے۔وفودکیساتھ بات چیت میں سروڑی نے یقین دلایاکہ ان کے جائزمسائل ترجیح بنیادپرحل کئے جائیں گے۔اُنہوں نے آفیسرا ن سے کہاکہ وہ دیانت اورلگن کیساتھ کام کریں اورلوگو ں کی اُمیدوں پرکھراُتریں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ سرکاری اسکیموں سے مستفید ہوسکیں۔عوامی دربارکے بعد پی ڈی پی۔بھاجپاکومغل میدان میں اُس وقت زبردست دھچکہ لگاجب رکن اسمبلی کے کام کاج اورعوام کی خدمت کے جذبے وسرگرمیوں سے متاثرہوکردودرجن کے قریب کارکنان نے کانگریس میں شمولیت کااعلان کیا۔اس ضمن میں ایک سادہ مگرپروقار تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں رکن اسمبلی غلام محمد سروڑی نے پی ڈی پی اوربھاجپاکے کارکنوں کو پھول مالائیں پہناکرکانگریس میں خوش آمدیدکیا۔اس موقع پرنئے سیاسی لیڈران نے عہدکیاکہ وہ مغل میدان میں کانگریس کومضبوط کریں گے اور پی ڈی پی۔بھاجپاکی نفرت آمیزسیاست سے عوام کو خبردارکریں گے، ان کی ناکامیوں اورکوتاہیوں کوعوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس ایک سیکولر سوچ رکھنے والی عوام دوست پالیسیوں پرعمل پیراجماعت ہے جو ریاست کے تینوں خطوں کی مناسب نمائندگی کرتی ہے۔اس موقع پرسروڑی نے نئے لیڈران کی کانگریس میں آمد پراطمینان کااِظہارکرتے ہوئے پی ڈی پی بھاجپامخلوط سرکارکوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پچھلے قریب قریب3برسوں میں ریاست میں کورپشن کی جڑیں گہری ہوئی ہیں اور عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہواہے۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ سرکارعوامی امیدوں کااحترام کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ جومخلوط سرکاراپنے اتحاد کے ایجنڈے کوبالائے طاق رکھ دے اُس کیلئے عوامی اُمنگیں کوئی معنی نہیں رکھتیں ،ان کامقصد محض اقتدار تک پہنچناتھا۔ سروڑ ی نے کہاکہ پی ڈی پی بھاجپانے اقتدار تک پہنچنے کیلئے اتحادکے ایجنڈے کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنایااور اقتدار میں آتے ہی اتحاد کے ایجنڈے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کرریاست کے حساس معاملات کوچھیڑنے میں اپنے وجود کے احساس کوزندہ رکھنے کی ناپاک کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔سروڑی نے پارٹی کارکنان پرزوردیاکہ وہ لگن سے کام کریں اور پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تربنائیں کیونکہ کانگریس ہی جموں وکشمیرکی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا