بین الاقوامی نمائش میں اکہتر ممالک سے سات سو سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے
ےواین این
تائی پے //تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ہونے والی کتابوں کی امسالہ بین الاقوامی نمائش کا خصوصی مہمان ملک جرمنی ہو گا۔ یہ نمائش منگل سے شروع ہو رگئی ہے۔چھ روز تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی نمائش میں اکہتر ممالک سے سات سو سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔یہ کتاب میلہ ایشیا کے اہم ترین کتاب میلوں میں شمار ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میں جرمنی سے کئی معروف مصنفین بھی حصہ لیں گے اور بہت سی جرمن کتابیں بھی نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ چھ روز تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی نمائش میں اکہتر ممالک سے سات سو سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ یہ کتاب میلہ ایشیا کے اہم ترین کتاب میلوں میں شمار ہوتا ہے۔