سموہ تھیٹر نے سیگل ہال جموں میں ثقافتی تقریبات کا سلسلہ اختتام پذیر کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سموہ تھیٹر نے سیگل ہال جموں میں ثقافتی تقریبات کا سلسلہ اختتام پذیر کیا ۔واضح رہے اس تقریب کی صدارت سابق ممبر پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے نے کی اور اپنے خطاب میں ٹیم کو شہری اور دیہی علاقوں میں ڈوگری کلچر کے فروغ کے لیے انتھک محنت کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پرکویندر گپتا سابق نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر مہمان خصوصی تھے جبکہ سہیل کاظمی سینئر صحافی اور مدیر اعلیٰ روزنامہ تسکین مہمان ذی وقار تھے۔ وہیںکویندر گپتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم سموہ کو مبارکباد دی جنہوں نے ضلع راجوری، ریاسی اور جموں میں ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کی پہل کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم سموہ علاقائی اور قومی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرم رہے گی۔اس موقع پرسہیل کاظمی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سموہ تھیٹر ثقافتی اور سماجی سلسلے میں انتھک کام کر رہا ہے اورٹیم نے 2020 میں وبائی بحران کے دوران بھی شاندار کام کیا ہے۔ اس موقع پر ممتاز شاعروں کیول کمار کیول، رندھیر سنگھ رائے پوریا اور بود راج ( سماجی اور ثقافتی کارکن) کو ان کے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات کے پیش نظر اعزازات سے نوازا گیا۔وہیںرمیش کمار پپو، روہت بینس، راجندر گپتا، جنک راج، راجیش گپتا، کمل چاند پوری، سنجے رینا، ابھیلاشا کول، نیہا شرما کو بھی یادگاری نشانات سے نوازا گیا۔اس دوران رویندر شرما نے ایک مختصر ڈرامہ پیش کیا جس کا نام فٹ انڈیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا