میئر اور دیگر ان نے چھنی ہمت میں ٹیوب ویل کی تعمیر کا کام شروع کیا

0
0

ایگزکیوٹنگ ایجنسیوں سے بروقت کام مکمل کرنے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں کے لوگوں کو زیادہ اور بہتر ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے چندر موہن گپتا میئر جے ایم سی کے ساتھ کویندر گپتا سابق نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیرنے گرین بیلٹ پارک میں ٹیوب ویل کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔ وہیںمیڈیا کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے میئر نے بتایا کہ وارڈ نمبر 50 اور 51کے دونوں کونسلروں کی بھرپور کوششوں سے ، جل شکتی محکمہ سے تعلق رکھنے والے اس انتہائی ضروری پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا کام آج شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین عدد واٹر ٹیوب ویلز کی تنصیب پر مشتمل اس باوقار منصوبے کی کل لاگت 10 کروڑ روپے ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پورے علاقے میں خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں پینے کے پانی کی قلت کے دیرینہ مطالبات دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے افسران پر زور دیا کہ عوامی اہمیت کے ان باوقار منصوبوں کی تکمیل کے دوران کام کے معیار اور عمارت کے دیگر معیارات کو برقرار رکھا جائے۔وہیںکویندر گپتا سابق نائب وزیر جموں و کشمیر نے بھی جے ایم سی اور جل شکتی محکمہ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے چھنی ہمت اور اس سے ملحقہ علاقے کے مقامی لوگوں کی سہولت کے لیے اس ترقیاتی کام کو شروع کرنے کے لیے اور متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ اسے مقررہ مدت میں مکمل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا