کہا فوری طورپر لسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے،حقدار کو حق ملنا چاہیے
لازوال ڈیسک
مینڈھر//گذشتہ دنوں ضلع پونچھ کی رہبر کھیل لسٹ پر سابقہ ایم ایل اے مینڈھر جاوید احمد رانا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور لسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔اس سلسلہ میں انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی حیرانگی ہوئی کہ ضلع سطح پر ایک رہبر کھیل نوجوانوں کی لسٹ نکالی گئی اور وہ بھی پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ جو نوجوان رہبر کھیل کیلئے انٹریو میں شامل ہوئے تھے ان کو اپنا حق ملنا چاہیے تھا اور مجھے نوجوانوں کی بات سن کر مجھے حیرانگی ہوئی کہ میرٹ کو نہیں دیکھا گیا۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو سے کہا کہ فوری طور لسٹ کو کلا دم قرار دے کر نئے انٹریو لئے جائیں اور صیح لسٹ نکالی جائے جن نوجوانوں کا حق بنتا ہے اور جو لوگ میرٹ میں آتے ہیں ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اگر ضلع سطح پر بھی دھاندلیاں ہونے لگی تو اعلی سطح پر کیا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے حیرانگی ہوئی کہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان گھر سے خرچہ لے کر اپنا گزرا چلا رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ ضلع انتظامیہ نے انصاف جب نہیں کیا تو انھوں نے ہزاروں روپے خرچ کرکے ہنر ایبل ہائی کورٹ کا دروازہ ان کو کھٹکٹانا پڑا کیونکہ جب ضلع سطح پر ان سے نا انصافی کی گئی تو عدالت میں جانے کے بغیر ان کے پاس کوئی چارہ نہ رہ گیا تھا۔لہذا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ فوری طور اس رہبر کھیل لسٹ پر نظر ثا نی کرکے اس لسٹ کو کالعدم قرار دے کر نئے سرے سے انٹریوں لئے جائیں اور ان نوجوانوں کو حق دیا جائے جن کا حق بنتا ہے۔