مودی حکومت عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے: یودھویر سیٹھی

0
0

کہابی جے پی حکومت کوملک بھر میں سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اسکیمیں لے کر آئی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر یودھویر سیٹھی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بی جے پی حکومت جموں و کشمیرکے ہر کونے کی ترقی کے علاوہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کو دہراتی ہے۔سینئر بی جے پی لیڈر نے اس بات کا اظہار بجالٹا کے اپنے دورہ کے دوران کیا جہاں انہوں نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرپنچوں، پنچوں اور سب سے بڑھ کر علاقے کے مکینوں کے ساتھ بات چیت کی۔وہیںعلاقے کے مکینوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے انہیں بالعموم اور خاص طور پر علاقے میں بنیادی/ ضروری شہری سہولیات سے متعلق اپنی متعدد تکالیف سے آگاہ کیا۔تاہم رہائشیوں کو صبر سے سننے کے بعد، یودھویر سیٹھی نے متعلقہ حکام کے ساتھ ٹیلی فون پر کچھ مسائل اٹھائے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں ان کی پانی اور بجلی کی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے زیر التوا مسائل کو بھی بہت جلد متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے اور انہیں جلد از جلد حل کرائیں گے۔اس موقع پربات کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکز میں حکومت ملک کے لوگوں بالخصوص عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ملک بھر میں سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اسکیمیں لے کر آئی ہے اور ہر طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے احتیاط سے تیار کیا گیا ہے اور لوگ کسی بھی اسکیم کے تحت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا