جموں و کشمیر کے معروف علماء اپنے مواعظ حسنہ سے عوام کو مستفید فرمائیں گے
فرید احمد نائک
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کے معروف دینی ادارے مدرسی انوار العلوم اکرم آباد ڈوڈہ کا سالانہ جلسہ و دستاربندی و ہر سلا کی طرح اس سال بھی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔جلسے میں جموں وکشمیر کے معروف عالم دین اور مولانا و مفتی شفیق الرحمن قاسمی اپنے مواعظ حسنہ سے سامعین کو مستفید فرمائیں گے۔اراکین مدرسہ کی جانب سے ضلع ڈوڈہ اور وادی چناب کے تمام اہل اسلام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے، اس عظیم جلسے میں قرآن کریم کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے طلباء کی دستاربندی بھی کی جائے گی، نیز جلسے میں شرکت کرنے والوں کیلئے طعام کا انتظام بھی منجانب مدرسہ کیا جائے گا۔