دوسرے ملک میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو چلانے پر نوٹیفکیشن جاری

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ غیر ٹرانسپورٹ (نجی) گاڑیوں کے ملک میں داخلے اور انہیں چلانے کو باضابطہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وزارت کے مطابق، ملک میں قیام کی مدت کے دوران انٹر کنٹری نان ٹرانسپورٹ وہیکل رولز کے تحت چلنے والی گاڑی کو چلانے کے لیے درکار دستاویزات میں ویلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ، ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس یا انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، ویلڈ بیمہ پالیسی ،ویلڈ پولیوشن انڈرکنٹرول سرٹیفکیٹ (اگر اوریجن ملک میں قابل اطلاق ہو) کو شامل کیا گیا۔اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر دستاویزات انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں ہیں، تو ان کا سرکاری انگریزی ترجمہ، جاری کرنے والی اتھارٹی کے ذریعہ مستند ، اصل دستاویزات کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ہندوستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں کو ہندوستان کے اندر مقامی مسافروں اور سامان کیٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہندوستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں کو ہندوستان کے موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشن 118 کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا