میٹاورس پر ٹاٹاٹی پریمیم کی پہلی ہولی پارٹی

0
0

رنگوں کے تہوار ہولی مستقبل کی ٹیکنالوجی کے ورچوئل پلیٹ فارم پر منانے والادنیا کا پہلا برانڈ بن گیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍علاقائی خصوصیات کا احترام کرنے اور اپنے صارفین کو منفرد تجربات فراہم کرنے کی اپنی ہائپر لوکل پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے ٹاٹاٹی پریمیم نے آج میٹاورس کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ٹاٹاٹی پریمیم اس پلیٹ فارم پر اپنی نوعیت کی پہلی ہولی پارٹی کا اہتمام کر رہا ہے۔اس پہل کے ساتھ دنیا کا پہلا برانڈ بن گیا ہے جس نے رنگوں کے تہوار ہولی کو مستقبل کی ٹیکنالوجی کے ورچوئل پلیٹ فارم پر منایا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ پلیٹ فارم پر آ کر صارفین اپنا پسندیدہ اوتار لے کر ہولی کے مختلف کھیلوں کے ساتھ رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ تفریح اور جوش و خروش میں اضافہ کرنے کے لئے پارٹی بھی ایک فیسٹو پرفارمنس بھی ہے۔اس خصوصی پرفارمنس میں اتر پردیش کی لٹھمار ہولی اور دہلی کی رنگ والی ہولی کو زندہ کیا جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ یہ ہولی پارٹی 18 مارچ اور 19 مارچ کو میٹاورس میں منعقد کی جائے گی۔ہولی کے جوش میں اضافہ کرتے ہوئے ٹاٹاٹی پریمیم نے اپنے کچھ بازاروں جیسے دہلی اور اتر پردیش میں خصوصی تہوار کے پیک لانچ کیے ہیں۔ ہم میٹاورس پر ٹاٹا ٹی پریمیم ہولی پارٹی کی میزبانی کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ یہ ہماری کوشش ہے کہ صارفین کے ساتھ جڑنے کے ایک ذریعہ کے طور پر ڈیجیٹل کہانی سنانے اور ذاتی نوعیت کی بڑھتی ہوئی طاقت کا فائدہ اٹھایا جائے۔ یہ مہم لوگوں کو ایک نئے میڈیم میں ہولی اور اس سے منسلک علاقائی گانوں، کھانوں، کہانیوں وغیرہ کو منانے کا موقع فراہم کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا