اصلاح معاشرہ کے لئے مدارس اسلامیہ کا کردار قابل ستائش :عمائے کرام

0
0

دارالعلوم اسلامیہ قادریہ غوثیہ جامع مسجد بفلیاز میں یک روزہ اصلاح معاشرہ کانفرنس وجلسہ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍بفلیاز وپنج سراں میں واقع گہوارہ علوم دینیہ والعصریہ بنام دارالعلوم اسلامیہ قادریہ غوثیہ جامع مسجد بفلیاز میں یک روزہ مہتم بالشان اصلاح معاشرہ کانفرنس وجلسہ دستار بندی کا انعقاد زیر اہتمام حفظ محمد نصیر علیمی جنرل سکریٹری جماعت اہل سنت سرنکوٹ مہتم دارالعلوم ہذا اور مولانا عبدالرشید علیمی امام وخطیب غوثیہ جامع مسجد بفلیاز ہوا جس میں ضلع بھر کے مقتدر علماء کرام ,حفاظ وقراء نے شرکت کی۔علماء کرام نے اس موقع پر مقررین نے اصلاح معاشرہ کے لئے مدارس اسلامیہ کے کردار کو قابل ستائش قراردیا۔ معاشرہ وسوسائٹی کے سدھار میں کلیتہ تعلیم وتربیت کا کلیدی رول ہے اور جملہ علوم وفنون کا مخزن علم اصول ہے جس کا تعلق براہ راست قرآن وحدیث ،فقہ وتفسیر سے ہے جسے مدارس اسلامیہ ہی کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور موجودہ دور میں جہاں تحفظ ایمان وعقیدہ کے تقاضوں کو بغیر علم حقیقی پورا کرنا ناممکن ہے ۔وہیں دنیوی معاملات اور روزمرہ زندگی کے نشیب وفراز سے نبردآزاما ہونے کے لئے عصری علوم وفنون کوبھی ناگزیر بتاتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں علوم دینیہ والعصریہ کی بہم سہولیات کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دارالعلوم ہذا کی عمدہ تعمیری وتعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بانی ادارہ مرحوم الحاج فقیر خان اور قاری منظور حسین قادری سے لیکر محرک ومتحمل نوجوان حافظ محمد نصیر علیمی ومولانا عبدالررشید علیمی نے تعمیری وتعلیمی سرگرمیوں میں بغیر کوئی دقیقہ فروگذاشت کئے منتنظمین ومعاونین وعوام اہل سنت بفلیاز وپنج سراں نے ادارہ کو چارچاند لگانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جس کے لئے سبھی مبارک کے مستحق ہیں تاہم جلسہ دستار بندی کے موقع پر اصلاح معاشرہ کانفرنس میں ادارہ کے اساتذہ طلبہ اور والدین کو دادوتحسین سے نوازا گیا ۔واضح ہو کہ فارغین درجہ حفظ میں حافظ محمد رضوان ولد شہزاد خان ساکن دھندک سرنکوٹ حافظ سید مدثر حسین شاہ ولد سید غلامہر جیلانی ساکن مہورفارغین درجہ قرأ ت قاری محمد تبریز خان ولد شارت حسین بفلیاز قاری جہانگیر احمد ولد عبدالاحد ساکن سیلاں قاری غلام مصطفی ولد مولوی مشتاق احمد ساکن مستاندرہ قاری محمد یونس ولد وزیر حسین ساکن پنگاہی تھنہ منڈی قاری محمد شازیب ولد ذاکر حسین ساکن بفلیاز کے سروں پر مقتدر علماء کرام وآئمہ مساجد کے مقدس ہاتھوں دستار حفظ وقرأ ت رکھی گئی ۔اس موقع پر قائد اہل سنت معمار ملت شیر رضویت مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی جنرل سکریٹری جماعت اہل سنت صوبہ جموں مولانا مفتی ڈاکٹر محمد ابراہیم مصباحی پروفیسر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی شاہدرہ شریف حافظ مجید احمد مدنی ضلعی صدر جماعت اہل سنت پونچھ مولانا عبدالمجید قادری ضلعی نائب صدر جماعت اہل سنت پونچھ مولانا عبدالمصطفٰے قادری تحصیل صدر جماعت اہل سنت سرنکوٹ مولانا محمدقاسم رضا قادری تحصیل نائب صدر جماعت اہل سنت سرنکوٹ مولانا ولایت حسین مصباحی جنرل سکریٹری جماعت اہل سنت سرنکوٹ مولانا محمد اسلم رضا نعیمی سرنکوٹ حافظ محمد عارف مولانا محمد اسلم رضا نعیمی سرنکوٹ حافظ محمد عارف نعیمی مولوی مشتاق احمد قادری حافظ سرفراز احمد قادری قاری شہزاد خان قادری حافظ یاسر قادری مولانا عبدالرشید مصباحی مولانا ریاض القادری مولانا جاوید احمد قادری قاری ابواویس لیاقت علی حافظ اعجاز عالم حافظ طیب حافظ صفدر حسین مولانانظام الدین مولانا سید اخلاق حسین شاہ مولانا گلزار احمد سید طفر حسین شاہ حافظ الطاف احمد حافظ طارق حسین قاری اظہرالدین سید نظارت حسین شاہ مولانا بشیر احمد حافظ منظور احمد موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا