سی ڈبلیو سی کی میٹنگ

0
0

ہر الیکشن میں کراری ہار کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک بڑی میٹنگ ہوتی ہے جس میں ہر الیکشن میں ہار کے بعد یہ غورخوض کیا جاتا کہ کانگریس بھاجپا کے مقابلے کے لئے کس طرح کے اقدامات اٹھائے گی ۔ دوسرے دن کی خبروں میں وہی گھسی پیٹی بات کہ کانگریس کی موجودہ عبوری صدر سونیا گاندھی کانگریس کی قیادت کرتی رہیں گی ۔ کانگریس کی گزشتہ روز چار گھنٹے چلی لمبی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ جس میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبران کچھ نے نفس نفیس شرکت کی اور کچھ نے ورچوئیل موڈ سے شرکت کی ۔ جس کے بعد کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے نامہ نگاروں سے بات کی اور کہا کہ کانگریس کی قیادت پر بات چیت ہوئی جس میں تمام نے متفقہ طورپر محترمہ سونیا گاندھی سے پارٹی کی قیادت کی ذمہ داری ادا کرتے رہنے کی درخواست کی ہے۔ جب تک پارٹی میں تنظیمی انتخابات نہیں ہوتے ہیں وہ اس عہدہ پر برقرار رہیں گی اور کانگریس کی قیادت کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ’چنتن شیور‘ میں پارٹی کو درپیش سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے لیڈر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورکنگ کمیٹی کی ایک اور میٹنگ جلد ہی ہوگی جس میں پارٹی کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔کانگریس کے لیڈروں نے کہاکہ میٹنگ میں تمام لیڈروں نے کھل کر اپنے خیالات رکھے۔ تما م نے کھلے دل سے اپنا موقف رکھا اور پارٹی کی حکمت عملی کی خامیوں پر تفصیل سے بات چیت کی۔ کانگریس نے یہ بھی اعتراف کیا حکمت عملی کی خامیوں کے سبب انتخابات میں پارٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اور پنجا ب میں اخری وقت میں قیادت میں تبدیلی کی وجہ سے اپنی بات عوام تک پہنچانے کا کافی وقت نہیں ملا۔ادھر انتخابات کے نتائج کے بعد فوری کانگریس جی23گروپ کا ایک اجلاس سینئر لیڈرغلام نبی آزاد کے گھر پر منعقدہواتھا ۔ جی 23گروپ جوکہ غلام نبی ازاد ، کپل سبل کی قیادت میں کانگریس میں اصلاح کی تحریک چلا رہا ہے ۔ کیا جی 23گروپ کی یہ مانگ پارٹی کے حق میں بہتر نہیں ہے کہ پارٹی کو ایک فل وقت صدر کی ضرورت ہے ۔ خیر عام سچے کانگریسی کا یہ ماننا ہے کہ پارٹی میں فوری اصلاح کی ضرورت ہے ۔ گزشتہ روزایک سینئر صحافی نے یہ بھی کہا کہ گاندھی فیملی کو کانگریس چھوڑ دینا چاہئے ۔ یہ بات سچ ہے کہ کانگریس میں فوری اصلاح کی ضرورت ہے اور کانگر یس کو اپنی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔ ادھر بھاجپا نے یوپی ،گو،ا منی پور، اتراکھنڈ جیتنے پر2024کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے ۔ آنے والے وقت میں کانگریس کے تنظیمی انتخابات بھی مکمل ہونے ہیں اُ س کے بعد کانگریس صدر کو ن ہوگا یہ وقت بتائے گا ۔ لیکن ٹیم راہول کے کئی لیڈروں کے نام ابھی سے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ وس

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا