پبلک سروس کمیشن میں گول گلاب گڑھ کے ستاروں کی چمک

0
0

مہورسے محمد انجم،تھروسے غلام عباس اور گول سے فداحسین میرکی بطور ’اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹیو ساسائٹیز ‘سلیکشن
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پسماندگی اورسیاسی اعتبارسے یکسرنظراندازعلاقوں میں شمارکئے جانے والے گول۔گلاب گڑ ھ نے نوجوان اپنی ذہانے کالوہامنوارہے ہیں اور آئے روز مقابلہ آرائی کے اس دورمیں اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے والدین،اساتذہ،گائوں کانام روشن کررہے ہیں،پیرکے روز پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کواپریٹیوڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹیوسوسائٹیز کی اسامیوں کیلئے حتمی سیلکشن فہرست جاری کی ، اس فہرست کے منظرعام پرآتے ہی پسماندگی کیلئے بدنام علاقہ گلاب گڑھ مہورکے گنگوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد انجم ولد مرحوم بشیر احمد نے STزمرے میں پہلامقام حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاوہیں تھرولسولی سے تعلق رکھنے والے غلام عباس ولد محمد یونس نے بھی کامیابی کاپرچم لہراتے ہوئے علاقہ لسولی تھرو کانام روشن کیاہے۔اس فہرست میں گول سے ہونہار نوجوان فدا حسین نے کامیابی حاصل کی ہے۔ان نوجوانوں نے اپنی قابلیت اور محنت سے وہ مقام حاصل کیا جس کے باعث انہوں نے نہ صرف اپنے خاندان، اپنے اساتذہ ، اپنے دوست و احباب کی اْمیدوں پر کھرا اْترنے کی کامیاب کوشش کی بلکہ علاقے کا نام روشن کیا اور اپنی ذہانت سے نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا کہ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف تعلیم ہے، تعلیم کے بغیر انسان معذور ہے، تعلیم ہی ایک ایسا نور ہے جسے حاصل کر کے انسان گھٹا نوپ اندھیروں میں بھی تاروں کی مانند ٹمٹماتا ہے۔ اہلیانِ مہور،لسولی تھرو اور گول نے ان نوجوانوں کی کامیابی پر مسرتوں کا اظہار کر رہے ہیں اور اپنے علاقے کا مستقبل کی انتہائی خوبصورت اور ترقی پذیر دیکھ رہے ہیںاور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان ہونہار نوجوانوں جیسے مزید نوجوانوں کو اِس مقام پر لے جائے جہاں و اپنے قوم، اپنے علاقے کی خدمت کر سکیں۔ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے جموں وکشمیرکے مختلف صحافتی اِداروں میں اپنے فرائض انجام دے رہے صحافیوں جان محمد،ایم شفیع میر اور شبیر احمد وانی نے بھی محمد انجم، فداحسین میر اورغلام عباس کی اِس کامیابی کو علاقے کو فخر قرار دیتے ہوئے کہا یہ تینوں نوجوان نسل کیلئے مشعل ِ راہ ہیں، اِس لئے گلاب گڑھ مہور،تھرولسولی،گول کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کا دامن تھام کر اپنے علاقے کی بگڑی کو بنانے کا کردار نبھائیں۔ صحافیوں نے کہاکہ انہیں محمد انجم، فداحسین میر اورغلام عباس کی جانفشانی، محنت اور ذہانت پر فخر ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ انہیںمزید کامیابیوں و کامیرانیوں سے نوازے اِس اْمید کیساتھ کہ آنے والے وقت میں ان جیسے ہی نوجوان اپنی ذہانت اور قابلیت کی بنیاد پر علاقے کو ایک نئی پہچان دینے میں کامیاب ہونگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا