ہائی اسکنڈری اسکول چوکی جند روڈ میں الواداعی تقریب کا اہتمام

0
0

اسکولی طلاب نے کئے رنگا رنگ پروگرام پیش
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور //گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول چوکی جندروڈ میں گیا رویں کلاس کے طالب علموں نے بارویں کلاس کے طالب علموں الوداعی پارٹی دی، جبکہ اس دوران گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں ایک الگ ہی ماحول دیکھنے کو ملا جبکہ طلباءنے اس دوران رنگین پروگرام کے ساتھ آپ سینئر کو پارٹی دی، وہیں اسکول طلبا نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ طالب علم کی زندگی میں بھی کچھ ایسے لمحے آتے ہیں جنہیں پوری زندگی بھر بھلا پانا ممکن نہیں ہوتا ایسا ہی سنہری موقع گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول چوکی جندروڈ کے طلباءکو نصیب ہوا، جس میں اسکول طلبا نے اپنے ساتھیوں کو پارٹی دے کر اسکول سے رخصت کیا اور ایسا ماحول دیکھنے کو ملا جسے اسکول جانے والے طلباءکو بھلا پانا ناممکن ہے، وہیں نائب پرنسپل درشن کمار نے کہا کہ یہ روایت سالوں سے چلتی آ رہی ہے کہ آپ سینئر جو اسکول چھوڑ کر جا رہے ہوتے ہیں ان کو جونیئر کلاس طرف پارٹی دی جاتی ہے جس کیٹرنگ وغیرہ کا انتظام رہتا ہے بتا دیں اس تقریب کا اہتمام پرنسپل درشن کمار کی نگرانی میں کیا گیاتھا ، پارٹی کا ماحول بہت ہی خوشگوار اورغم بھرا نظر آ رہا تھا خوشی کے آنسو بچوں کی آنکھوں سے چھلک رہے تھے اپنے ساتھیوں سے بچھڑ کر جانے کا صدمہ کچھ شاگردوں کی نظروں میں دیکھا جا سکتا تھا لیکن زندگی کے قوانین کچھ ایسے ہیں کہ ہمیں ہر بات آگے بڑنا ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح 12th کے طالب علموں نے اپنی نئی زندگی کے آغاز آگے بڑھے ہیں اسکول کے اساتذہ اور نائب پرنسپل درشن کمار سے اشرواد لے کر آج بھی بچے بہت خوش بھی نظر آ رہے تھے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک ہی اسکول میں پڑھ رہے تھے اور اب زندگی میں انہیں آگے نکلنے کا موقع ملا ہے کالج جانے کا موقع حاصل ہوا ہے وہیں طالب علم اپنے آپ کو آزاد بھی محسوس کر رہے تھے اور آنے والے وقت میں زندگی میں خواب پورے کرنے کی امید سے اسکول سے نکلنے جا رہے تھے ۔آخر میں نائب پرنسپل درشن کمار نے بچوں کو محنت کرنے بس زندگی میں کچھ کر دکھانے کی بات کہتے ہوئے محنت کرنے کے لئے کہا اور باقی تمام اساتذہ نے بھی طالب علموں کو دل سے داد دی سینئر بچوں کے اسکول کے جانے سے مایوسی کا ماحول ضرور تھا۔ لیکن تمام اسکول کے طلبا نے سب کی کامیابی کے لئے دعائیں بھی مانگی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا