سماجی کارکن بشارت چوہان نے کیا دورہ، انتظامیہ خصوصی مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک
پلوامہ//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال سے تقریباً 15 کلومیٹر دور دراز گجر بستی مچہامہ زارہاڑ میں سماجی کارکن بشارت چوہان نے دورا کیا جہاں لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا اور بنیادی سہولیات سے محرومی ہیں۔اس موقع پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑک،پانی اوربجلی جیسی چیزیں نہ ہونے کے برابرہیں، بجلی کی ترسیلی لائین کھمبوں کے بجائے درختوں پہ لٹکی ہوئی ہےں جہاں ہر وقت موت کا سایہ لوگوں کے سر پر منڈلاتا رہتا ہے یہاں کی سڑکیں بھی خستہ حال ہےں اور برف سے بھری پڑی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔وہیںبشارت چوہان نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد ان علاقہ جات کی سڑکیں بحال کی جائیں ۔موصوف نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کا خاص خیال رکھاجائے اور انکی مشکلات حل کی جائیں۔