بانہال پی ڈی پی کے یوتھ زونل صدر کی حمائتیوں سمیت کانگریس میں شمولیت

0
0

وقار رسول وانی نے شبیر تانترے اور ٹیم کا کیا خیر مقدم،کہا پارٹی کو مزید فروغ حاصل ہوگا
lلازوال ڈیسک
بانہالحلقہ انتخاب بانہال سے پی ڈی پی یوتھ زونل صدر شبیر احمد تانترے نے اپنے حمائتیوں سمیت کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔اس سلسلے میں سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر وقار رسول وانی ،جنرل سیکریٹری جے کے پی سی سی امتیاز احمد کھانڈے ، یوتھ کانگریس لیڈر الیاس بانہالی اور بلاک صدر کانگریس محمد شریف گنائی نے شبیر احمد تانترے اور ان کے حمائتیوں کا کانگریس میں خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر کانگریس کارکنان نے ایک بڑی تعداد میں شمولیت کی جبکہ وقار رسول وانی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبیر احمد اور ان کے حمائتیوں کی جانب سے لیا جانے والا فیصلہ قابل داد ہے اور ایسے نوجوان لیڈر آنے والے انتخابات میں جماعت کی مدد کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا